پاکستانی نژادخاتون نے مودی کو راکھی باندھی،قمر محسن شیخ شادی کے بعد سےبھارت میں مقیم ہیں: رپورٹ

پاکستانی نژادخاتون نے مودی کو راکھی باندھی،قمر محسن شیخ شادی کے بعد سےبھارت ...
پاکستانی نژادخاتون نے مودی کو راکھی باندھی،قمر محسن شیخ شادی کے بعد سےبھارت میں مقیم ہیں: رپورٹ

  

نئی دہلی(ویب ڈیسک)پاکستانی نژاد خاتون نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو رکھشابندھن کے تہوار کے روز راکھی باندھی‘قمر محسن شیخ گزشتہ 20 سال سے مودی کو راکھی باندھتی چلی آرہی ہیں اورانہوں نے مودی کے وزیراعظم بن جانےکےبعدبھی یہ روایت برقرار رکھی۔

بھارتی میڈیاکےمطابق قمرمحسن شادی کے بعدہی بھارت آگئی تھیں اور اس وقت سے یہاں ہی مقیم ہیں ۔وہ انتہاپسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کی بھی رکن ہیں۔قمرنے میڈیاکوبتایاکہ میں 22/23سال سے مودی بھائی کو راکھی باندھ رہی ہوں،وزیراعظم مودی نے اپنی مصروفیات کے باوجود ان کی کال پر جوابی کال کی اور رسم کیلئے وقت نکالا۔

مزید :

بین الاقوامی -