چودھری سرور کی بطور گورنر تقریب حلف برداری موخر

چودھری سرور کی بطور گورنر تقریب حلف برداری موخر
چودھری سرور کی بطور گورنر تقریب حلف برداری موخر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چودھری سرور کی بطور گورنر تقریب حلف برداری موخرکر دی گئی ،اب صدارتی الیکشن کے بعد عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چودھری سرور نے کل عہدے کا حلف اٹھانا تھالیکن صدارتی الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کی وجہ سے ان کی تقریب حلف برداری موخر کردی گئی ،اب حلف برداری کی تقریب صدارتی انتخابات کے بعد ہو گی ۔
چودھری سرور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سینٹ کا رکن ہونا میرے لئے عزت کی بات ہے میری خواہش ہے کہ صدارتی الیکشن میں بطور سینٹر اپنا ووٹ کاسٹ کروں اور ڈاکٹر عارف علوی کی صدر منتخب ہونے میں مدد کروں،ان کا کہناتھا کہ بطور گورنر تقریب حلف برداری صدارتی الیکشن کے بعد ہو گی۔