عمران اسماعیل آج گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

عمران اسماعیل آج گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
عمران اسماعیل آج گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کی حلف برداری کی تقریب آج شام 6 بجے گورنر ہاؤس میں منعقد ہوگی۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ عمران اسماعیل سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے، وہ سندھ کے 33 ویں گورنر ہوں گے۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی کابینہ کے ارکان، تحریک انصاف کے کراچی سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، سینیٹرز، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے ارکان صوبائی اسمبلی کو مدعو کیا گیا ہے۔

نامزد گورنرعمران اسماعیل کے اہل خانہ، عزیزواقارب، سرکاری افسران سمیت دیگر اہم شخصیات تقریب میں شریک ہوں گی۔عمران اسماعیل گورنرکی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد کل صبح 10 بجے مزار قائد پرحاضری دیں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -