نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کااقدام عدالت میں چیلنج کردیا گیا۔
درخواست گزار نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا ہے کہ نوازشریف،مریم نواز،محمدصفدرپہلے ہی جیل میں قیدہیں،تینوں کانام ای سی ایل میں شامل کرناانتقامی کارروائی ہے۔
عدالت سے استدعا ہے کہ نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن(ر)صفدرکانام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔
واضح رہے کہ نئی حکومت نیب کی درخواست پر وزارت داخلہ کو سابق وزیراعظم اور ان کی فیملی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا تھا۔