سپریم کورٹ نے العزیزیہ،فلیگ شپ ریفرنسزکے ٹرائل مکمل کرنے کے لئے6ہفتے کی مہلت دے دی

سپریم کورٹ نے العزیزیہ،فلیگ شپ ریفرنسزکے ٹرائل مکمل کرنے کے لئے6ہفتے کی مہلت ...
سپریم کورٹ نے العزیزیہ،فلیگ شپ ریفرنسزکے ٹرائل مکمل کرنے کے لئے6ہفتے کی مہلت دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ،فلیگ شپ ریفرنسزکے ٹرائل مکمل کرنے کے لئے6ہفتے کی مہلت دے دی۔
العزیزیہ،فلیگ شپ ریفرنسزکے ٹرائل مکمل کرنے کے لئے احتساب عدالت کی درخواست پر سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی ۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت میں موقف اپنایا کہ 15دسمبر تک کیسز مکمل کرنے کا وقت دیا جائے۔چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ یہ وقت بہت زیادہ ہے،اتناوقت نہیں دیاجاسکتا،آج تک اس کیس میں دلچسپی نہیں لی کہ مسئلہ کیاہے،ہمیں اس کیس کا بیک گراو¿نڈ بتائیں،احتساب عدالت کے ٹرائل میں مداخلت نہیں کرناچاہتے۔جس پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ،فلیگ شپ ریفرنسزکے ٹرائل مکمل کرنے کے لئے6ہفتے کی مہلت دے دی۔