صدارتی امیدوارپر اپوزیشن جماعتیں تقسیم،پی پی کے اعتزاز احسن،ن لیگ اور دیگرکے مولانا فضل الرحمان امیدوار نامزد

صدارتی امیدوارپر اپوزیشن جماعتیں تقسیم،پی پی کے اعتزاز احسن،ن لیگ اور ...
صدارتی امیدوارپر اپوزیشن جماعتیں تقسیم،پی پی کے اعتزاز احسن،ن لیگ اور دیگرکے مولانا فضل الرحمان امیدوار نامزد

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن کی جانب سے صدارتی امیدوار نامزد کردیا گیاجبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن نے صدارتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کے سوا تمام اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد کی جانب سے مشترکہ صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کچھ دیر بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے صدارتی الیکشن کیلئے امیدواراعتزاز احسن کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے ،ان کے ہمراہ شیری رحمان،خورشیدشاہ،قمر زمان کائرہ اور دیگر رہنما ہمراہ ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -