سرگودھا،4 اوباشوں کی خاتون سے اجتما عی زیادتی، تصاویر نیٹ پر اپ لوڈ کر دیں

27 اگست 2018 (10:21)

سرگودھا(بیورورپورٹ)سرگودھامیں چار اوباش نوجوانوں نے کئی ما ہ تک شادی شدہ خاتون سے اجتما عی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، خاتون کی قابل اعتراض تصویریں بھی اتار لیں تصویروں کے عوض خاتون کو بلیک میل کر کے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی بھی ہتھیا لی۔ چاروں ملز ما ن کے خلا ف مقدمہ در ج کرلیا گیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ اربن ایر یا سرگودھا کے علاقہ حسین آباد کا لونی میں چار اوباش نوجوانوں شاہ زیب ، رانا ساجد ، عباس اور افضل نا می ملز ما ن نے 35 سالہ شا د ی شد ہ خاتون(ق،ع) کے ساتھ نا جا ئز تعلقات استوار کر کے اسے اسلحہ کے زور پر اپنی ہو س کا نشانہ بنا یا ۔ملز ما ن کئی ما ہ تک خا تو ن سے زیادتی کر تے رہے اور خاتون کی برہنہ تصویریں حاصل کر کے اسے بلیک میل بھی کر تے رہے ۔خاتون کا شوہر آصف حمید گذشتہ 18 ماہ سے روزگار کے سلسلہ میں سعودی عرب کے شہر ریاض میں مقیم تھا ۔خاتون کے شوہر کی طر ف سے در ج کروائے گئے مقدمہ میں بتا یا گیا ہے کہ ملز ما ن اب تک لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی اور دیگر اشیا ء اس بنیا د پر بلیک میل کر کے حاصل کر تے رہے کہ وہ بنائی گئی برہنہ تصویریں سوشل میڈیا پراپ لوڈ کر دیں گے ۔

خاتون کے شوہر کے مطابق ملز ما ن نے اس کی اہلیہ سے زیادتی کے بعد بنائی گئی تصویریں سوشل میڈیا پر بھا ر ی رقوم لینے کے باوجو د اپ لوڈ بھی کر دیں ۔پولیس نے خاتون کے شوہر کی مدعیت میں چاروں ملز ما ن کے خلا ف مقدمہ در ج کرلیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملز ما ن کو جلد گرفتار کرلیا جا ئے گا ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملز ما ن موبائل فو ن پر خاتو ن کو ہراساں کرتے رہے اور ایف آئی آ ر میں اس کا واضع تذکر ہ ہو نے کے باوجو د پولیس نے نہ تو ملز ما ن کے خلا ف ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات شامل کیں اور نہ ہی برہنہ تصویریں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر نے کی سائبر کرائم ایکٹ کی دفعات کو ایف آئی آ ر کا حصہ بنا یا ۔

ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ زیادتی کا نشانہ بننے والے خاتو ن چار بچوں کی ما ں ہے اور ملز ما ن کے خو ف کی وجہ سے خا تو ن نے اپنے اہل خانہ اور شوہر کواس سارے معاملے سے خفیہ رکھا تاکہ اس کے خاندان کی بدنامی نہ ہو تاہم خاتون کا شوہر عید الاضحی کی چھٹیوں پر پاکستان اپنے گھر آیا تو خاتون نے تما م حالا ت اور واقعات اپنے شوہر کو بتائے جس پر ملز ما ن نے طیش میں آ کر اس کی تصویریں بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیں ۔

مزیدخبریں