موٹر وے پولیس اہلکارکی شہری پر تشددکی خبر کا نوٹس ،آئی جی نے پٹرولنگ افسرمعطل کر کےواقعہ کی انکوائری کا حکم دیدیا

موٹر وے پولیس اہلکارکی شہری پر تشددکی خبر کا نوٹس ،آئی جی نے پٹرولنگ ...
موٹر وے پولیس اہلکارکی شہری پر تشددکی خبر کا نوٹس ،آئی جی نے پٹرولنگ افسرمعطل کر کےواقعہ کی انکوائری کا حکم دیدیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک)انسپکٹر جنرل نیشنل ہا ئی ویز اینڈ مو ٹرویز پولیس محمد عامر ذوالفقار خان نے سو شل میڈیا پر’’ مو ٹروے پولیس اہلکار کی ایک شہری پر تشدد ‘‘کی وا ئرل ہونیوالی خبر کا نو ٹس لے لیاہے۔

تفصیلا ت کے مطابق سو شل میڈیا پر مو ٹروے پولیس اہلکار ایک شہری پر تشدد کرتے دیکھا گیاہے ،آئی جی نے وا قعہ کا فو ری نو ٹس لیتے ہو ئے پیٹرولنگ آفیسر کے خلا ف نظم و ضبط کے حوالے سے کا روائی عمل میں لا تے ہو ئے اسے معطل کر دیا ہے اور وا قعہ کی فو ری انکوائری کا حکم دیدیا ہے ، انسپکٹرجنرل نیشنل ہا ئی ویز اینڈ مو ٹرویز پو لیس محمد عا مر ذوالفقار خان نے اپنے عہد و پیما ں کو نبھا تے ہوئے ادارے میں بلاامتیاز تما م عہدوں کیلئے یکساں احتساب کا عمل کر کے ایک اعلیٰ مثال قا ئم کر دی ہے۔

ویڈیو دیکھیں:۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -