صدارتی انتخاب،جہانگیر ترین ڈاکٹر عارف علوی کی درخواست پر اسلام آباد پہنچ گئے

صدارتی انتخاب،جہانگیر ترین ڈاکٹر عارف علوی کی درخواست پر اسلام آباد پہنچ ...
صدارتی انتخاب،جہانگیر ترین ڈاکٹر عارف علوی کی درخواست پر اسلام آباد پہنچ گئے

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اسلام آباد پہنچ گئے،جہانگیر ترین صدارتی انتخاب کے پیش نظر لندن سے اسلام آباد پہنچے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے نامزدصدارتی امیدوارعارف علوی نے گزشتہ روزجہانگیرترین سے رابطہ کیاتھااور ان سے صدارتی انتخاب میں کرداراداکرنے کی درخواست کی تھی۔

پی ٹی آئی رہنماجہانگیرترین صدارتی انتخاب کے پیش نظرلندن سے اسلام آبادپہنچ گئے،جہانگیرترین سینیٹرزاورآزادارکان سے رابطے کریں گے۔

واضح رہے کہ جہانگیرترین 21 اگست کوایک ماہ کیلئے لندن گئے تھے،ان کا کہناتھا کہ ان کا مشن مکمل ہو چکا ہے میں اب اپنا کاروبار کروں گا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...