سینیئر آرک بشپ نے پوپ سے بغاوت کر دی

سینیئر آرک بشپ نے پوپ سے بغاوت کر دی
سینیئر آرک بشپ نے پوپ سے بغاوت کر دی

  

ویٹیکن سٹی(ویب ڈیسک)سینیئر آرک بشپ کارلو میریا نے پوپ سے بغاوت کر تے ہوئے ان پر چرچ میں ہونے والی بداعمالیوں کو چھپانے کا الزام عائد کردیا۔

بشپ کارلومیریا نے پوپ فرانسس کو گیارہ صفحات پر مشتمل ایک خط لکھا جس میں انہوں نے بتایا کہ امریکی چرچز کے بارے میں میری شکایت پر توجہ نہیں دی گئی۔انہوں نے خط میں لکھا کہ پوپ نے غلط کار لوگوں پر سے پابندی ختم کی ،عالمی چرچ کو اس اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنا چاہیے اور ایک اچھی مثال قائم کرنی چاہیے ۔

ایک خلیجی اخبار کے مطابق چرچ کی دو ہزار سالہ تاریخ میں پوپ کو ایساخط کسی نے نہیں لکھا، تاہم ویٹیکن نے الزامات پر کوئی فوری تبصرہ نہیں کیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -