جعلی اکاﺅنٹس کیس، آصف زرداری اور فریال تالپور بیان ریکارڈ کرانے ایف آئی اے آفس پہنچ گئے

جعلی اکاﺅنٹس کیس، آصف زرداری اور فریال تالپور بیان ریکارڈ کرانے ایف آئی اے ...
جعلی اکاﺅنٹس کیس، آصف زرداری اور فریال تالپور بیان ریکارڈ کرانے ایف آئی اے آفس پہنچ گئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپوربیان ریکارڈکرانے ایف آئی اے آفس پہنچ گئے،سابق صدر کے وکیل فاروق نائیک بھی ایف آئی اے آفس پہنچ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور بیان ریکارڈ کرانے ایف آئی اے آفس پہنچے تو پارٹی رہنمایوسف رضاگیلانی اورراجہ پرویزاشرف بھی ہمراہ تھے۔

سابق صدر کے ایف آئی اے آفس پہنچنے پر خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ اور شیری رحمان نےاستقبال کیا،ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے نجف مرزاجعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری ،فریال تالپورسے پوچھ گچھ کریں گے۔

یاد رہے آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو تحقیقاتی ٹیم نے چوتھے نوٹس کے ذریعے آج ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد طلب کر رکھاتھا۔ منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں پیش کرنے کےلئے تحقیقاتی رپورٹ مرتب کر لی۔ رپورٹ آج سپریم کورٹ میں پیش کرنے کا امکان ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -