پاک بھارت آبی معاملات،بھارتی وفد کی آمد کا شیڈول تبدیل

پاک بھارت آبی معاملات،بھارتی وفد کی آمد کا شیڈول تبدیل
پاک بھارت آبی معاملات،بھارتی وفد کی آمد کا شیڈول تبدیل

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک بھارت آبی معاملات پر مذاکرات کیلئے آنے والے بھارتی وفد کا شیڈول تبدیل ہو گیا، بھارتی وفدکل واہگہ کے راستے پاکستان پہنچے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وفد نے واہگہ بارڈر کے راستے آج لاہور پہنچنا تھا ،بھارتی وفد لاہور کی سیر کرنا چاہتا تھا تاہم بھارتی حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر وفد کی پاکستان آمد کا شیڈول تبدیل ہو گیا ۔

پاک بھارت آبی معاملات پر مذاکرات کیلئے بھارتی وفدکل واہگہ کے راستے لاہور پہنچے گا،بھارتی وفدواہگہ سے اسلام آبادروانہ ہوگا۔پاکستانی انڈس واٹرکمیشن سے2روزہ مذاکرات اسلام آبادمیں ہوں گے،بھارتی وفد دو دن قیام کے بعد 30 اگست کو واپس روانہ ہوگا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -