ڈیڈلاک برقرار،ن لیگ نے مولانا فضل الرحمان کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا

ڈیڈلاک برقرار،ن لیگ نے مولانا فضل الرحمان کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا
ڈیڈلاک برقرار،ن لیگ نے مولانا فضل الرحمان کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں نے جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا،جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن نے اپنے کاغذات نامزدگی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیئے ہیں ، تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن جماعتوں میں صدارتی امیدوار پر ڈیڈلاک برقرار ہیں،مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کو اپنا صدارتی امیدوار نامزد کردیا،مولانافضل الرحمان پارلیمنٹ ہاو¿س میں راجہ ظفرالحق کے چیمبرپہنچ گئے ہیں ،سربراہ جے یو آئی (ف)،راجہ ظفرالحق کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن نے اپنے کاغذات نامزدگی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -