اسحاق ڈار اور اسد عمر میں رابطہ، قوم کو بڑا ٹیکہ لگانے کی تیاریاں مکمل ، سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

اسحاق ڈار اور اسد عمر میں رابطہ، قوم کو بڑا ٹیکہ لگانے کی تیاریاں مکمل ، ...
اسحاق ڈار اور اسد عمر میں رابطہ، قوم کو بڑا ٹیکہ لگانے کی تیاریاں مکمل ، سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و اینکر پرسن محمد مالک نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور موجودہ وزیر خزانہ اسد عمر میں رابطہ ہوا ہے۔ اینکر پرسن ارشد شریف کا کہنا ہے کہ اگر دونوں میں رابطہ ہوا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ قوم کو بہت بڑا ٹیکہ لگنے والا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد مالک نے کہا کہ اسحاق ڈار اور اسد عمر میں رابطہ ہوا ہے اور سابق وزیر خزانہ نے موجودہ وزیر خزانہ کو عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ محمد مالک نے کہا کہ جب انہوں نے اسد عمر سے اس حوالے سے بات کی تو وہ ہکا بکا رہ گئے کہ یہ خبر مجھ تک کیسے پہنچ گئی۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف نے کہا کہ اگر اسحاق ڈار اور اسد عمر میں رابطہ ہوا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اسد عمر اس قوم کو بہت بڑا ٹیکہ لگانے والے ہیں ۔ اس شخص سے رابطہ جس کو کرائسز کا ذمہ دار قرار دیا جاتا رہا ہے کا مطلب ہے کہ قوم بہت بڑے ٹیکے کی تیاریاں کرلے کیونکہ اب پٹرول کی قیمتوں اور ٹیکسز میں اضافہ ہونے والا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -