تحریک لبیک پاکستان نے میڈیا سے کردار اداکرنے، ہالینڈ کی حکومت سے گستاخانہ خاکے رکوانے کا مطالبہ کردیا

تحریک لبیک پاکستان نے میڈیا سے کردار اداکرنے، ہالینڈ کی حکومت سے گستاخانہ ...
تحریک لبیک پاکستان نے میڈیا سے کردار اداکرنے، ہالینڈ کی حکومت سے گستاخانہ خاکے رکوانے کا مطالبہ کردیا

  


لاہور (ویب ڈیسک) تحریک لبیک پاکستان نے میڈیا سے  ہالینڈ کی حکومت کی سرپرستی میں بننے والے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت جو کہ نعوذ باللہ جاری ہو چکی ہے رکوانے کا مطالبہ کردیا اور کہا ہے کہ  فی الفور اپنےذرائع ابلاغ ضرور استعمال کرتے ہوے ان کو رکوایا جائے ،ہالینڈ حکومت کو باور کرایا جائے دنیا بھر کےڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات ایمانی سے کھیلنے سےباز رہے۔ورنہ کوئی بھی مسلمان اپنے آقا ومولا صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و ناموس کی حفاظت کے لئیے کسی حد تک بھی جا سکتا ہے،اگر گستاخانہ خاکے نہ رُکے تو بصورت دیگر حالات کی تمام تر ذمہ داری ہالینڈ حکومت پر ہو گی۔

پیرمحمد اعجازاشرفی نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے قائدین امیر المجاھدین علامہ خادم حسین رضوی اور پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری و دیگرنےاپنی جانوں کی پراوہ نہ کرتے ہوے ناموس رسالت کے تحفظ کے لئیے میدان میں نکلنے کا جو اعلان 29 اگست 2018دن 2بجے لبیک یارسول اللہ مارچ داتا دربار تا اسلام آباد کیا ہے۔ آئیں آپ بھی اسمیں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...