سعودی عرب میں 7 سوکلو نقلی شہد ضبط

سعودی عرب میں 7 سوکلو نقلی شہد ضبط
سعودی عرب میں 7 سوکلو نقلی شہد ضبط

  

ریاض (ویب ڈیسک)سعودی عرب کے علاقے عسیر کی بلدیہ کے اہلکاروں نے عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران 7 سو کلو گرام نقلی شہد ضبط کر کے ضائع کر دیا۔

عسیر ریجن کی بلدیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلدیہ کے اہلکارو ں کو اطلاع ملی تھی کہ سودہ ریجن کے پہاڑی تفریحی مقامات پر نقلی شہد سیاحوں کو فروخت کیا جارہا ہے۔ اطلاع پر بلدیہ کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا جہاں سے بڑی مقدار میں نقلی شہد جو کھلے عام فروخت ہورہا تھا، ضبط کر کے ضائع کر دیا۔

مزید :

عرب دنیا -