نامزدگورنرعمران اسماعیل نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفا دے دیا

نامزدگورنرعمران اسماعیل نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفا دے دیا
نامزدگورنرعمران اسماعیل نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفا دے دیا

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ کے نامزدگورنرعمران اسماعیل نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفا دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے استعفا سپیکر سندھ اسمبلی کے نام بھیجا ہے،سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفا عمران اسماعیل کی جانب سے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے جمع کرایااور ان کا استعفا سیکریٹری اسمبلی کے دفتر میں جمع کرایا گیاہے ۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عمران اسماعیل کو سندھ کا گورنر نامزد کیا ہے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...