” آپ اسی صورت نئے پاکستان کے مہذب شہری کہلائیں گے جب۔۔۔ “سلیم صافی کی حمایت میں اجمل جامی بھی میدان میں آگئے، ایسی بات کہہ دی کہ خواجہ سعد رفیق بھی خاموش نہ رہ سکے

” آپ اسی صورت نئے پاکستان کے مہذب شہری کہلائیں گے جب۔۔۔ “سلیم صافی کی حمایت ...
” آپ اسی صورت نئے پاکستان کے مہذب شہری کہلائیں گے جب۔۔۔ “سلیم صافی کی حمایت میں اجمل جامی بھی میدان میں آگئے، ایسی بات کہہ دی کہ خواجہ سعد رفیق بھی خاموش نہ رہ سکے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی ٹی وی کے معروف اینکر پرسن سلیم صافی کی سوشل میڈیا پر کردار کشی کیخلاف اینکر پرسن اجمل جامی بھی میدان آ گئے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اجمل جامی کا کہناہے کہ سلیم صافی ایک دیانتدار پروفیشنل صحافی ہیں، آپ ان کی خبر غلط ثابت کر سکتے ہیں، ان کے کالم کو ناپسند کر سکتے ہیں، ان کے جرگے میں پیش کی گئی آرا سے اختلاف کر سکتے ہیں، لیکن آپ اسی صورت نئے پاکستان کے مہذب شہری کہلائیں گے جب آپ اختلاف رائے کا احترام کرتے ہوئے گالیاں ترک کر دیں گے۔

اس پر ن لیگ نے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختلاف رائے رکھنے والو ںکو برہنہ گالیاں دینا عمران ٹولے کا شیوہ ہے۔

لیگی رہنما کا کہناتھا کہ مخالفانہ نقطہ نظر رکھنے والے دانشور صحافی سیاستدان پی ٹی آئی کے مطابق کرپٹ جاہل اور نااہل ہیں،انہوں نے کہا کہ نفرت کی یہ فصل خود عمران اینڈ کمپنی ہی کو کاٹنی ہو گی۔

ایک صارف محمد عاطف نے لکھا ہے کہ عمران کی ذاتی زندگی، ریحام خان کی کتاب کو ٹی وی پر پوری دنیا کے سامنے ڈسکس کرنا جائز ہے لیکن سلیم صافی کو جھوٹ بولنے، ایک مجرم کی وکالت کرنے پر جگتیں مارنا غلط اور بدتمیزی ہے۔اب ہو گا صحافیوں کا احتساب۔

شعیب علی شوبی نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ عاصمہ شیرازی اور دوسرے صحافی غلط رپورٹنگ کرنے پر بجائے سلیم صافی کا احتساب کرتے اس کی حمایت میں نکل آئے ہیں،سلیم صافی کے جھوٹ کو اختلاف رائے کا نام دے رہے ہیں جو اینکرز اپنی برادری کا احتساب نہیں کر سکتے انہیں کسی پر انگلی اٹھانے کا کیا حق پہنچتا ہے؟

مبشر کا کہناتھا کہ جناب، اس نسل کو پچھلے بیس سال میں تیار کیا گیا ہے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے یہ عمومی طور پر اب ایسا ہی چلے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -