سابق لیگ سپنرمشتاق احمد نے بنگلادیشی بورڈکے بولنگ کوچ کے عہدے کی پیشکش قبول کرنے سے انکارکردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ سپنرمشتاق احمد نے بنگلادیش کرکٹ بورڈکی جانب سے بولنگ کوچ کے عہدے کی پیشکش قبول کرنے سے انکارکردیا۔
نجی ٹی وی چینل کا ذرائع کے حوالے سے کہنا تھا کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈنے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ سپنرمشتاق احمدسے بولنگ کوچ کے عہدے کے لئے رابطہ کیا ہے ،مشتاق احمد کو ساﺅتھ افریقن بلے باز گیری کرسٹن کے کہنے پرکوچ کی پیشکش کی گئی ہے تاہم مشتاق احمد نے بنگلادیش کی پیشکش قبول کرنے سے انکارکردیا۔مشتاق احمد اس وقت نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ ہیں۔اس حوالے سے مشتاق احمد نے بنگلادیشی بورڈکوجواب دیاکہ پاکستان کرکٹ کے لئے کام کرناچاہتاہوں۔