سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل سے باہرکی چائے پینے کی خواہش پوری نہ ہوسکی

سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل سے باہرکی چائے پینے کی خواہش پوری نہ ہوسکی
سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل سے باہرکی چائے پینے کی خواہش پوری نہ ہوسکی

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)العزیزیہ سٹیل ریفرنس کی سماعت پر آئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل سے باہرکی چائے پینے کی خواہش پوری نہ ہوسکی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق العزیزیہ سٹیل ریفرنس کی سماعت کے لئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت لایا گیا ،ریفرنس کی سماعت میں وقفے کے دوران نوازشریف کیلئے چائے منگوائی گئی جس پر انہوں نے جیل سے باہرکی چائے پینے کی خواہش کا اظہار کر دیااور نوازشریف اورلیگی رہنماچائے پینے کمرہ عدالت سے اے ٹی سی سٹاف روم گئے لیکن وہاں مناسب جگہ نہ ہونے پرنوازشریف اورلیگی رہنماواپس آگئے۔ن لیگ کے رہنماناصربٹ نوازشریف کیلئے چائے لے کرآئے تھے اورکمرہ عدالت واپس آتے ہی نواز شریف نے کمرہ عدالت میں ہی بیٹھ کرچائے پینے کیلئے وکیل سے بات کی جس پر وکیل نے نوازشریف کوکمرہ عدالت کے ڈسپلن سے متعلق آگاہی دی اور سابق وزیراعظم نے چائے کا کپ وہیں پر چھوڑ دیا۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -سیاست -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -