عارف علوی اورڈپٹی سپیکرقاسم سوری بھی عمران خان کی وی آئی پی کلچرکےخلاف مہم پر عمل پیرا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے صدر کیلئے نامزد امیدوار عارف علوی اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی وی آئی پی کلچر کیخلاف میدان میں آ گئے اور اپنے عملی اقدامات سے لوگوں کو متاثر کرنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے صدر کیلئے نامزد امیدوار عارف علوی اسلام آباد ہائیکورٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد کراچی کیلئے روانہ ہوئے تو ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی ان کے ہمراہ تھے دونوں رہنماﺅں نے پی آئی اے کی پرواز پی کے 369 سے سیٹیں بک کرا رکھی تھیں۔
ڈاکٹر عارف علوی اور قاسم سوری اسلام آباد ایئر پورٹ پر پہنچے اور پروٹوکول کے بغیربورڈنگ پاس کیلئے لائن میں لگ گئے،اس پر لوگ ان کو دیکھ کر حیران رہ گئے اور پی ٹی آئی رہنماﺅں کیساتھ سیلفیاں بنائیں۔