منی لانڈرنگ سکینڈل کیس میں عدالت کا تفتیشی افسرکوفوری پیش ہونے کا حکم

منی لانڈرنگ سکینڈل کیس میں عدالت کا تفتیشی افسرکوفوری پیش ہونے کا حکم
منی لانڈرنگ سکینڈل کیس میں عدالت کا تفتیشی افسرکوفوری پیش ہونے کا حکم

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)منی لانڈرنگ سکینڈل کیس کی سماعت میں عدالت نے تفتیشی افسرکوفوری پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت کچھ دیرکیلئے ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ سکینڈل کی سماعت بینکنگ کورٹ میں ہوئی ۔اس موقع پر اومنی گروپ کے سربراہ انورمجید اورعبدالغنی مجیدکے وکلاشہادت اعوان اورجمشیدملک عدالت میں پیش ہوئے ۔ملزمان کے وکلا نے عدالت میں موقف اپنایاکہ ایف آئی اے تفتیشی افسرکاپتہ نہیں جبکہ انور مجید کے وکیل کا کہنا تھا کہ کیس کی سماعت 2 بجے تک ملتوی کردی جائے اور انورمجیدکے بعدعبدالغنی مجیدبھی ہسپتال منتقل کردیئے گئے ہیں ۔جمشیدملک ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عبدالغنی مجیدکوصحت خرابی پرہسپتال منتقل کیاگیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تفتیشی افسرکاکچھ پتہ نہیں،عدالت کوآگاہ نہیں کیا گیا،ان کے بغیرکارروائی آگے نہیں بڑھاسکتے، تفتیشی افسرکاکچھ دیرانتظار کرلیتے ہیں۔بینکنگ کورٹ نے تفتیشی افسرکوفوری پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت کچھ دیرکیلئے ملتوی کردی۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...