” میں ویسٹ انڈیز گیا تو ایئرپورٹ پر امیگریشن آفیسر میرا پاسپورٹ دیکھ کر کہنے لگا کہ تمہارا وزیراعظم۔۔۔ “ پاکستانی شہری نے ایسی بات بتادی کہ جان کر آپ کو بھی بے حد فخر ہوگا

” میں ویسٹ انڈیز گیا تو ایئرپورٹ پر امیگریشن آفیسر میرا پاسپورٹ دیکھ کر کہنے ...
” میں ویسٹ انڈیز گیا تو ایئرپورٹ پر امیگریشن آفیسر میرا پاسپورٹ دیکھ کر کہنے لگا کہ تمہارا وزیراعظم۔۔۔ “ پاکستانی شہری نے ایسی بات بتادی کہ جان کر آپ کو بھی بے حد فخر ہوگا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جولائی میں ہونیوالے عام انتخابات میں عوام نے اپنا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے حق میں سنادیا جس کے بعد عمران خان نے وزارت عظمیٰ سنبھال لی ہے اور وہ ماضی میں دعویٰ کرچکے ہیں کہ پوری دنیا میں سبز پاسپورٹ کی عزت بحال کرائیں گے ، اب ایک شہری نے اپنے ساتھ پیش آنیوالا ایسا واقعہ سنا دیاکہ آپ کو بھی بے حد فخر ہوگا۔

پاکستانی شہری اور سپورٹس جرنلسٹ مظہر ارشد نے ٹوئٹرپر ایک ٹوئیٹ کرکے بتایاکہ ’ ویسٹ انڈیز کے ایئرپورٹ سینٹ لوشیا پر ایک امیگریشن افسرنے میرا پاسپورٹ لیا اور اسے دیکھ کر کہاکہ مجھے آپ کا نیا وزیراعظم پسند ہے۔۔۔ نیا پاکستان ‘۔

سلمان  ناگرہ نےاس انکشاف پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ’’ واؤ۔۔۔ یہ وہی ہے جس کا عمران خان نے خواب دیکھا تھا کہ دنیا ہمارے پاسپورٹ اور ہمارے ملک کا احترام کرے گی ‘‘۔

علی مہر نے انکشاف کہ ’’عمران خان کے آنے پر مدینہ میں ایک بھارتی جوڑے نے مجھے مبارکباد دی اور کہاہ ’ اب تو سب اچھا ہوجائے گا‘‘۔

چوہدری مبث  نے لکھا کہ ’آپ کی ٹوئیٹ پڑھ کر ہمیں مزید عمران خان پر فخر ہورہاہے ‘ سلمان تارڑ  نے لکھا کہ ’سبز پاسپورٹ کی عزت شروع ہوچکی ہے ‘ جبکہ ایک خاتون نے انکشاف کیا کہ ’ایک عرصے بعد ہمارے سکھ پڑوسی کی گزشتہ شام میرے شوہر سے ملاقات ہوئی اور اس نے عمران خان کے وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی ‘۔ ایک صاحب نے لکھا کہ ’’امیگریشن افسر کے ایک اس گال پے پپی اور ایک اس گال پے پپی‘‘۔

مزید :

قومی -ڈیلی بائیٹس -