پنجاب کابینہ کاحلف اٹھانے سے پہلے ہی وزارتوں میں ردوبدل،سردارآصف نکئی کووزیرمواصلات کاقلمدان سونپ دیاگیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کابینہ کے حلف اٹھانے سے پہلے ہی وزارتوں میں ردوبدل کر دیا گیا جس کے مطابق راجہ راشدحفیظ سے ریونیوکی وزارت واپس لے لی گئی ہے اور انہیں حلف اٹھانے کے بعد وزارت دی جائے گی۔
نجی ٹی وی چینل کا ذرائع کے حوالے سے کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ میں وزارتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے سردارآصف نکئی کووزیرمواصلات کاقلمدان سونپ دیاگیا ہے جبکہ چودھری ظہیرالدین،محمدانور،حسنین دریشک کوبعدمیں وزارتیں دی جائیں گی۔اسی طرح راجہ راشدحفیظ سے ریونیوکی وزارت بھی واپس لے لی گئی ہے اور انہیں حلف اٹھانے کے بعد وزارت دی جائے گی۔