آپ کو گمراہ کن اطلاعات دی گئی ہیں،افسران کے جواب پر شیخ رشید نے ریلوے ریسٹ ہاﺅس نیلام کرنے کا معاملہ موخر کردیا

آپ کو گمراہ کن اطلاعات دی گئی ہیں،افسران کے جواب پر شیخ رشید نے ریلوے ریسٹ ...
آپ کو گمراہ کن اطلاعات دی گئی ہیں،افسران کے جواب پر شیخ رشید نے ریلوے ریسٹ ہاﺅس نیلام کرنے کا معاملہ موخر کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے کے 100 ریسٹ ہاﺅس نیلام کرنے کی ہدایت کردی جس پر افسران نے نیلامی کے فیصلے کو ناقابل عمل قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید کی زیرصدارت ریلوے کا اجلاس ہوا جس میں شیخ رشید نے ریلوے کے 100 ریسٹ ہاﺅس نیلام کرنے کی ہدایت کی اس پر افسران نے نیلامی کے فیصلے کو ناقابل عمل قرار دے دیا۔

افسران کا کہناتھا کہ ریلوے کے پاس 11 ریسٹ ہاﺅس ہیں جہاں حکام قیام کرتے ہیں ،ریسٹ ہاﺅس میں تو 100 کمرے بھی نہیں،نیلامی کے بعد افسروں کے قیام کا خرچ دوگنا ہو جائے گا۔

افسران کا کہناتھا کہ آپ کو گمراہ کن اطلاعات دی گئی ہیں،اس پر شیخ رشید کچھ پریشان ہو گئے اور افسران کے جواب پر معاملہ موخر کردیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -