پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ملک شاہ محمد خان کی بغاوت،وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ کا عہدہ لینے سے انکار

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ملک شاہ محمد خان کی بغاوت،وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ...
پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ملک شاہ محمد خان کی بغاوت،وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ کا عہدہ لینے سے انکار

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک شاہ محمد خان نے عمران خان کیخلاف بغاوت کردی اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ کا عہدہ لینے سے انکار کردیا۔

ملک شاہ محمد خان کا کہناتھا کہ خیبرپختونخوا میں سینئر ہوں یہ عہدہ نہیں لوں گا،ان کا کہناتھا کہ مینگورہ کے ایم پی اے کو وزارت اعلیٰ کا عہدہ دیا گیا ،ہزارہ کو سپیکر شپ سمیت تمام اہم عہدے دیئے گئے ۔

ملک شاہ محمد خان نے کہا کہ جنوبی اضلاع کو مخصوص سیٹوں میں بھی نظراندازکیا گیا ،بنوں میں این اے 35 کی سیٹ خطرے میں ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -