محمد طاہر کو آئی جی پنجاب مقرر کرنے کا فیصلہ

محمد طاہر کو آئی جی پنجاب مقرر کرنے کا فیصلہ
محمد طاہر کو آئی جی پنجاب مقرر کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر پولیس آفیسر محمد طاہر کو پنجاب کا آئی جی مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ آئی جی پنجاب کی تعیناتی کا فیصلہ ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔
محمد طاہر اس وقت کے پی کے میں بطور آئی جی خدمات انجام دے رہے ہیں اور ان کا شمار ایک فرض شناس پولیس افسر کے طور پر کیا جاتا ہے۔ محمد طاہر کو ان کی تعیناتی کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ایس اینڈ جی اے ڈی کے مطابق وفاقی حکومت نے پنجاب کو 3افسران کے نام بھجوائے تھے،وفاقی حکومت کوآج محمدطاہرکی تعیناتی سے آگاہ کئے جانے کاامکان ہے ،وفاقی حکومت کی لسٹ میں خالق داد لک اور فیصل شاہکار کے نام بھی شامل ہیں۔