”شیخ رشید باتوں کا آدمی ہے کام کا نہیں اور۔۔۔“ ہارون الرشید نے وزیر ریلوے سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

”شیخ رشید باتوں کا آدمی ہے کام کا نہیں اور۔۔۔“ ہارون الرشید نے وزیر ریلوے سے ...
”شیخ رشید باتوں کا آدمی ہے کام کا نہیں اور۔۔۔“ ہارون الرشید نے وزیر ریلوے سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ریلوے کے چیف کمرشل منیجر حنیف گل کی جانب سے کام کرنے سے معذرت ظاہر کرنے اور دو سال کی چھٹی کیلئے چیئرمین ریلوے کو درخواست دینے کا معاملہ سامنے آیا تو معروف صحافی ہارون الرشید نے وزیر ریلوے شیخ رشید کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان پریشان ہو جائیں گے۔

ہارون الرشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”شیخ رشید کی بدتمیزی کے بعد، ریلوے کے ایک معززا فسر نے ان کیساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا۔ عرض کیا تھا کہ جہاں یہ آدمی جائے گا، خرابی پیدا کرے گا۔ وہ باتوں کا آدمی ہے، کام کا نہیں۔“

واضح رہے کہ ریلوے کے چیف کمرشل منیجر حنیف گل نے چھٹی کی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نئے وزیر ریلوے نان پروفیشنل اور غیر شائستہ رویے کے حامل ہیں ،میرے لئے ان کے ماتحت کام کرنا ممکن نہیں۔حنیف گل کا کہناہے کہ وہ شیخ رشید کے ساتھ کام نہیں کر سکتے،چیئرمین ریلوے سے گزارش ہے کہ مجھے 2 سال کیلئے چھٹی دے دی جائے۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لاہور


loading...