نیب لاہورکی کارروائی،2 سال سے مفرور ملزم گرفتار

نیب لاہورکی کارروائی،2 سال سے مفرور ملزم گرفتار
نیب لاہورکی کارروائی،2 سال سے مفرور ملزم گرفتار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو نے کارروائی کرتے ہوئے 2 سال سے مفرور ملزم کوگرفتار کر لیاجبکہ ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے لئے احتساب عدالت میں پیش کردیاگیا۔

نیب لاہور کے مطابق گرفتار ملزم فخرالسلام لینڈ ایکویزیشن کلکٹر کرپشن کیس میں مطلوب تھااور 2 سال سے مفرور تھا ،کیس میں اب تک 17 ملوث ملزمان کو گرفتارکیا جاچکا ہے۔ملزمان نے حکومتی خزانے کو14 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا جبکہ گرفتار ملزم فخرالسلام کے اکاونٹ میں 18 لاکھ غیرقانونی طور پرمنتقل ہوئے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -