اومنی گروپ سے کوئی تعلق نہیں،انور مجید دوست ہے اس کے کاروبار کا علم نہیں،آصف زرداری کے ایف آئی اے سوالات کے جوابات

اومنی گروپ سے کوئی تعلق نہیں،انور مجید دوست ہے اس کے کاروبار کا علم نہیں،آصف ...
اومنی گروپ سے کوئی تعلق نہیں،انور مجید دوست ہے اس کے کاروبار کا علم نہیں،آصف زرداری کے ایف آئی اے سوالات کے جوابات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور ایف آئی اے میں پیش ہوگئے اس موقع پر آصف زرداری سے سوال جواب کاسلسلہ 20 منٹ تک جاری رہا۔
ایف آئی اے نے سابق صدر سے سوال کیا کہ آپ زرداری گروپ کمپنی کے چیئرمین ہیں ، آصف زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرازرداری گروپ کمپنی سے 10 سال سے تعلق نہیں ،صدر مملکت بننے سے پہلے کمپنی سے مستعفی ہو گیا تھا۔
ایف آئی اے حکام کی جانب سے پوچھا گیا اومنی گروپ سے کیا تعلق ہے ،انور مجید آپ کیلئے کام کرتا ہے ؟۔
سابق صدر مملکت نے کہا کہ اومنی گروپ سے کوئی تعلق نہیں،انورمجید دوست ہے اس کے کاروبار کا علم نہیں ہے۔
فیڈرل انویسٹی گیشن حکام نے کہا کہ آپ کے اکاﺅنٹس میں رقم کیسے منتقل کی گئی ؟آپ نے حسین لوائی کے ذریعے جعلی اکاﺅنٹس کھلوائے،ان جعلی اکاﺅنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ ہوئی ۔
آصف زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی جعلی اکاﺅنٹس نہیں نہ ہی اس کی ضرورت ہے ۔آخر میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو سوالنامہ دیا گیا ہے ۔