پیپلزپارٹی کا مولانا فضل الرحمان کے صدارتی امیدوار بننے پر تشویش کا اظہار،مولانا کے کردار پر ہمیشہ سوالیہ نشان رہے گا، آصف زرداری

پیپلزپارٹی کا مولانا فضل الرحمان کے صدارتی امیدوار بننے پر تشویش کا ...
پیپلزپارٹی کا مولانا فضل الرحمان کے صدارتی امیدوار بننے پر تشویش کا اظہار،مولانا کے کردار پر ہمیشہ سوالیہ نشان رہے گا، آصف زرداری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اعتزازاحسن ہی پیپلزپارٹی کے امیدوار ہیں،مولانافضل الرحمان کے کردارپرہمیشہ سوالیہ نشان رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کے زیرصدارت پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں خورشید شاہ، اعتزاز احسن، قمر زمان کائرہ، شیری رحمان اور دیگر نے شرکت کی،پی پی رہنماﺅں نے مولانا فضل الرحمان کے صدارتی امیدوار بننے پر تشویش کا اظہار کیا،پارٹی رہنماؤں نے آصف زرداری کوفضل الرحمان سے براہ راست رابطے کامشورہ دیا۔

سابق صدر نے پارٹی رہنماﺅں کو ہدایت کی ہے کہ اعتزازاحسن کیلئے اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل کی جائے،یہاں تک کے پی ٹی آئی سے بھی رابطہ کیا جائے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -