”بزدار صاحب آپ نے مایوس کیا، پہلے امتحان میں صفر نمبر لئے۔۔۔“ خاور مانیکا کے معاملے پر ڈی پی او پاکپتن کا عہدہ چھنتے ہی رﺅف کلاسرا نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

”بزدار صاحب آپ نے مایوس کیا، پہلے امتحان میں صفر نمبر لئے۔۔۔“ خاور مانیکا ...
”بزدار صاحب آپ نے مایوس کیا، پہلے امتحان میں صفر نمبر لئے۔۔۔“ خاور مانیکا کے معاملے پر ڈی پی او پاکپتن کا عہدہ چھنتے ہی رﺅف کلاسرا نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور، پاکپتن (ڈیلی پاکستان آن لائن) گریڈ 18کے افسر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) پاکپتن کو فوری طورپر چارج چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔
ڈی پی او پاکپتن کا تبادلہ ہوتے ہی معروف صحافی رﺅف کلاسرا نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی حیران پریشان رہ جائیں گے۔ انہوں ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”ایک شاہی خاندان سے 10 سال بعد جان چھوٹی تو مانیکا خاندان پیدا ہو گیا۔ ڈی پی او پاکپتن خاور مانیکا کے جبر کا شکار، اس ملک پر لگتا ہے جنات کا سایہ ہے۔ کاش وزیراعلیٰ عثمان بزدار عزت کماتا اور ڈی پی او کو سزا کی جائے خود گھر چلا جاتا۔ بزدار صاحب آپ نے مایوس کیا، پہلے امتحان میں صفر نمبر لئے۔“


واضح رہے کہ پولیس ذرائع کے مطابق خاور مانیکا کی گاڑی کو 23 اگست کو روکا گیا لیکن وہ نہ رکے، جب زبردستی خاور مانیکاکی کارکو روکاگیاتوانہوں نے غلیظ زبان استعمال کی جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے آر پی او اور ڈی پی او کو جمعہ کو طلب کیا تھا اور معاملہ رفع دفع کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن ڈی پی او نے ڈیرے پر جا کر معافی مانگنے سے انکار کردیا اور موقف اپنایا کہ پولیس کا کوئی قصور نہیں، معافی نہیں مانگ سکتا اور اپنے موقف سے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی آگاہ کردیا جس کے بعد انہیں عہدے سے ہٹا کر اوایس ڈی بنا دیا گیا۔