زہرہ شاہد قتل کیس میں عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)زہرہ شاہد قتل کیس کی سماعت میں انسداددہشتگردی عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ 31اگست تک محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق زہرہ شاہد قتل کیس کی سماعت انسداددہشتگردی عدالت میں ہوئی ۔اس موقع پر گرفتارملزم راشد،زاہد،عرفان اورکلیم کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔مقدمے کے گواہوں میں زہرہ شاہد کا ڈرائیور بھی شامل تھااور اس نے ملزمان کو شناخت کرلیاتھا۔زہرہ شاہد کے ڈرائیور کے مطابق ملزم راشد نے فائرنگ کرکے زہرہ شاہد کوقتل کیا۔پولیس حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ زہرہ شاہدکومئی2013میں ان کے گھرکے باہرقتل کیاگیاتھا اور ملزمان کورینجرزنے آپریشن کرکے گرفتارکیاتھا۔