”پاکستان سپر لیگ میں کرپشن ہوئی اور۔۔۔“ آڈیٹر جنرل پاکستان نے نجم سیٹھی پر ”بم“ گرا دیا، ایسی رپورٹ پیش کر دی کہ ان کے پیروں تلے زمین ہی نکل جائے

”پاکستان سپر لیگ میں کرپشن ہوئی اور۔۔۔“ آڈیٹر جنرل پاکستان نے نجم سیٹھی پر ...
”پاکستان سپر لیگ میں کرپشن ہوئی اور۔۔۔“ آڈیٹر جنرل پاکستان نے نجم سیٹھی پر ”بم“ گرا دیا، ایسی رپورٹ پیش کر دی کہ ان کے پیروں تلے زمین ہی نکل جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں کیونکہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) نے پی سی بی اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کرپشن کا انکشاف کر دیا ہے۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے مطابق پی ایس ایل کے پہلے اور دوسرے سیزن میں بڑے کنٹریکٹس بغیر کسی طریقہ کار کے دئیے گئے جبکہ کئی تعیناتیاں پسند کی بنیاد پر کی گئیں۔ ان بے ضابطگیوں کا انکشاف عام انتخابات کے بعد وزارت بین الصوبائی رابطہ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کیا۔
قومی اسمبلی کی کمیٹی کی جانب سے متعدد بار پی ایس ایل کی آڈٹ رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات کے باوجود نجم سیٹھی آڈٹ کروانے اور اخراجات و منافع سے متعلق تفصیلی رپورٹ جمع کرانے میں ناکام رہے اور کمیٹی کو صرف 2 صفحات پر مشتمل رپورٹ ہی پیش کی گئی۔
وفاقی حکومت نے پی ایس ایل سے متعلق رپورٹ عوام کے سامنے لانے کافیصلہ کر لیا ہے تاکہ انہیں بھی حقائق کا علم ہو سکے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عثمان واہلہ کی بطور جنرل منیجر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز اور نائلہ بھٹی کی بطور ڈائریکٹر مارکیٹنگ تعیناتیاں بھی پسند کی بنیاد پر کی گئیں۔
نائلہ بھٹی مبینہ طور پر نجم سیٹھی کی قریبی دوست ہیں اور بیچلر ڈگری کی حامل ہیں اور تعلیمی قابلیت کے حوالے سے وہ اس عہدے کیلئے اہل نہیں ہیں۔ رپورٹ میں متعدد ملازمین کی تنخواہوں اور انہیں دئیے جانے والے بونسز کے علاوہ بورڈ حکام کے مقامی اور بین الاقوامی دوروں پر آنے والے اخراجات اور پی ایس ایل کی افتتاحی اور اختتامی تقاریب پر خرچ ہونے والے پیسے سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

مزید :

قومی -کھیل -