” عمران خان جب ملٹری سیکریٹری ہاﺅس گئے توانہیں وہاں کا بیڈ پسند نہیں آیا جس کے بعد انہوں نے ۔ ۔۔“سلیم صافی نے ایک مرتبہ پھر تحریک انصاف والوں کو پریشان کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کے استعمال اور نوازشریف کے کچھ بل جیب سے دیئے جانے کی خبردینے کے بعد سینئر صحافی سلیم صافی کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے لیکن ایک مرتبہ پھر سلیم صافی میدان میں آگئے اور ایسا دعویٰ کردیا ہے کہ کئی لوگوں کی پریشانی کی حد نہ رہے گی ۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہاکہ ”آج میں پھر دعوے کے ساتھ کہتا ہوں ، اگر کوئی کرسکتا ہے تو تردید کرلے ، مجھے عدالت لے جائے ، عمران خان بنی گالہ اور وزیراعظم ہاﺅس آنے جانے کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کررہے ہیں، میں چھوٹی چھوٹی باتیں نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن ہمیں مجبور کیاجارہاہے ،ملٹری سیکریٹری کا گھر بھی وہیں پر ہے لیکن میٹنگ وہاں پر کررہے ہیں جہاں نوازشریف کرتے تھے۔ ملٹری سیکریٹری کے گھر جب پہلے دن گئے تو انہیں بیڈ پسند نہیں آیا، اسی رات سے بازا ر کونیا بیڈ لایاگیا ، اگر لوگ کہیں تو میں وہ جگہ بھی بتاسکتاہوں کہ کہاں سے ان کیلئے نیا بیڈمنگوایاگیا۔ پھر اس کی بھی کوئی تردید کرے کہ اگلے دن 2200ممبران اسمبلی ، ایک سو پچاس یا ایک سو ساٹھ ہوں گے ، باقی کہاں سے آئے، ان کے عشائیے کا اہتمام وہاں پر کرایاگیا“۔ ویڈیو دیکھئے