مدت پوری ہونے کے بعد صدر مملکت ممنون حسین کہاں رہیں گے؟حیران کن خبر آگئی

مدت پوری ہونے کے بعد صدر مملکت ممنون حسین کہاں رہیں گے؟حیران کن خبر آگئی
مدت پوری ہونے کے بعد صدر مملکت ممنون حسین کہاں رہیں گے؟حیران کن خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ممنون حسین مدت پوری ہونے کے بعد کہاں رہیں گے اس حوالے سے ایسی خبر آگئی کہ کسی کے لئے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق صدرممنون حسین اپنی مدت پوری کرنے کے بعدبھی سرکاری رہائشگاہ میں رہیں گے،اس حوالے سے ابھی سے ہی کراچی میں صدرممنون حسین کووسیع وعریض سرکاری بنگلاالاٹ کردیاگیا،صدرمملکت کوباتھ آئی لینڈکی سرکاری سکیم میں بنگلاالاٹ کردیاگیا۔
اس حوالے سے ترجمان صدرمملکت فاروق عادل نے ممنون حسین کوبنگلاالاٹ کرنےکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈیفنس میں واقع صدرمملکت کاذاتی گھر5سوگزکاہے، ذاتی گھرپرسابق صدرکی حیثیت سے سیکیورٹی فراہم کرنامشکل ہوگا،سیکیورٹی وجوہات کی بناپرصدرممنون حسین سرکاری گھرمیں رہیں گے، تاکہ انہیں سرکاری سکیورٹی بھی فراہم کی جا سکے ۔
واضح رہے صدر پاکستان ممنون حسین 4 ستمبر کو اپنی مدت صدارت مکمل کر لیں گے جس کے بعد نئے صدر کا انتخاب ہوگا،پاکستان کے آئین کے مطابق سابق صدور کو بنیادی طور پر سکیورٹی دی جاتی ہے۔