پاکستان پیپلز پارٹی نے آصف زرداری کی پیشی سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے آصف زرداری کی پیشی سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا
پاکستان پیپلز پارٹی نے آصف زرداری کی پیشی سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ زرداری گروپ سے آصف زرداری کا کوئی تعلق نہیں،میڈیا پر من گھڑت خبریں چلائی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قمر زمان کائرہ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کیس میں ملزم نہیں ،آصف زرداری اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ ایف آئی اے میں پیش ہوئے، ابتدائی قسم کی سماعت تھی، آصف زرداری سے کوئی سوال نہیں کیا گیا،فاروق ایچ نائیک نے ایف آئی ا ے کے افسران سے کہاکہ جو سوال پوچھناچاہتے ہیں لکھ کر دیں، لیکن ابھی تک اس حوالے سے ایف آئی اے نے کوئی سوال نامہ نہیں دیا ،خودساختہ سوالنامے کے معاملے پر ایف آئی اے کو بھی وضاحت کرنی چاہیے،۔

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ آصف زرداری کا2008 سے زرداری گروپ سے کو ئی تعلق نہیں ،نہ پہلے کبھی عدالت سے بھاگے ہیں نہ آیندہ راہ فرار اختیار کریں گے،آصف زرداری صدربنے تواس وقت خودکوگروپ سے الگ کرلیا تھا،حقائق کے منافی خبروں کا نوٹس لیا جائے ،آصف زرداری کی پیشی سے متعلق حقائق سے منافی خبریں چلائی گئیں، زرداری گروپ سے آصف زرداری کا کوئی تعلق نہیں ۔

اس موقع پر چودھری منظور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہمیں اپنی مجبوریاں نہ بتائے،ہمیں نہ بتایاجائے کہ کس کی کیامجبوری ہے ہم سب کی مجبوریاں جانتے ہیں، آصف زرداری،محترمہ بینظیربھٹوکیخلاف ن لیگ والوں نے ہی کیس بنائے،ہمارے خلاف جتنے بھی کیس بنے سب ن لیگ کے دور حکومت میں بنے۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -اسلام آباد -