یورپی ویزہ حاصل کرنے کے لئے انتہائی مجرب تسبیح

یورپی ویزہ حاصل کرنے کے لئے انتہائی مجرب تسبیح
یورپی ویزہ حاصل کرنے کے لئے انتہائی مجرب تسبیح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نظام الدولہ )میں ایک سال سے یورپ جانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ میرے کاغذات اور پیسے پورے ہیں لیکن ہر بار کوئی رکاوٹ آ جاتی ہے۔ اس رکاوٹ کو دور کرنے کیلئے مجھے روحانی تسبیح بتا دیں(سرفراز مظہر )
جواب ۔بیرون ملک جانے کے لئے اگر آپ کے پاس ہر طرح کی دستاویز موجود ہیں تو پھر رکاوٹ کس قسم کی ہے ،اسکی وضاحت آپ نے نہیں کی،کیا گھر والے رکاوٹ بننتے ہیں،کس ملک میں جانا چاہتے اور کون سا طریقہ اختیار کرتے ہیں،بزنس،وزٹ یا ایجوکیشن ؟ ہر ملک کو ویزہ سے پہلے اپنی ضروریات و ترجیحات درکار ہوتی ہیں ۔آپ اس امر پر غور کریں اور قانونی تقاضے پورے کریں ۔اس دوران آپ روزانہ یہ تسبیح کیا کریں ۔نماز تہجدادا کرکے آپ اوّل آخر سات بار درود پاک کے ساتھ ’’ یا صمد یا وہاب ‘‘روزانہ گیارہ سو بار دل میں پڑھیں اور دعا کریں ۔انشا اللہ آسانی پیدا ہوگی ۔باوضو رہنے کی کوشش کریں۔ نماز پنجگانہ معمول بنائیں۔ (اپنے مسائل کے حل کے لئے اسما الحسنٰی کی روحانی تسبیح حاصل کرنے کے لئے اس ای میل پر ،اپنا پورا نام ،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں nizamdaola@gmail.com ) 

مزید :

روشن کرنیں -