شاہین شاہ آفریدی ایک اور ٹیم کا حصہ بن گئے، یہ کون سی ٹیم ہے؟ آپ بھی جانئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قائداعظم ٹرافی پاکستان کا سب سے بڑا فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ ہے جو 1953ءسے اب تک ہر سال کھیلا جاتا ہے اور اس ٹورنامنٹ کے ذریعے کئی نامور کھلاڑی سامنے آئے۔
پاکستان کے مایہ ناز نوجوان فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی ایس این جی پی ایل کی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں جو یکم ستمبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں اپنی دھاک بٹھائیں گے۔
شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے ایس این جی پی ایل کی نمائندگی کرتے ہوئے ناصرف انہیں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کا موقع ملے گا بلکہ وہ بہت کچھ سیکھیں گے۔