قومی ٹیم ایشیاءکپ سے پہلے ایسی جگہ ٹریننگ کیلئے پہنچ گئی کہ جان کر ہی بھارتیوں کے پسینے چھوٹ جائیں گے، جان کر آپ کو بھی بے حد خوشی ہو گی

قومی ٹیم ایشیاءکپ سے پہلے ایسی جگہ ٹریننگ کیلئے پہنچ گئی کہ جان کر ہی ...
قومی ٹیم ایشیاءکپ سے پہلے ایسی جگہ ٹریننگ کیلئے پہنچ گئی کہ جان کر ہی بھارتیوں کے پسینے چھوٹ جائیں گے، جان کر آپ کو بھی بے حد خوشی ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیاءکپ سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک مرتبہ پھر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں واقع آرمی سکول اینڈ فزیکل ٹریننگ (اے ایس پی ٹی) میں ٹریننگ کیلئے بھیجنے کا اعلان ہو گیا ہے۔
پی سی بی نے پانچ روزہ ٹریننگ کیمپ میں جانے والے 26 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان بھی کر دیا ہے جبکہ ٹریننگ کیمپ کا مقصد ایشیاءکپ سے پہلے کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس کو بہترین بنانا ہے۔ ٹی 20 ورلڈکپ 2016ءمیں شکست کے بعد بھی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کاکول اکیڈمی میں ٹریننگ کیلئے بھیجا گیا تھا۔ جس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کا دورہ کیا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
سیریز کے دوران پاکستان نے لارڈز میں کھیلے گئے تاریخی ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو شکست دی تھی جبکہ اس میچ میں سنچری بنانے پر اس وقت کے کپتان مصباح الحق نے گراﺅنڈ میں پش اپس لگا کر اپنی سنچری کو مزید یادگار بنا دیا تھا اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے کاکول میں ٹریننگ دینے والے ٹرینر سے کہا تھا کہ اگر میں نے سنچری بنائی تو میں پش اپس لگا کر آپ کو خراج تحسین پیش کروں گا۔
پی سی بی کی جانب سے ہونے والے اعلان کے مطابق ٹریننگ کیمپ میں حصہ لینے والوں میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، سرفراز احمد، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی، عثمان خان شنواری، محمد نواز، عماد وسیم، حارث سہیل، محمد حفیظ، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، جنید خان، صاحبزادہ فرحان، شان مسعود، عثمان صلاح الدین، اسد شفیق، بلال آصف، محمد اصغر، راحت علی اور میر حمزہ شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -