A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا حلف اٹھانے والے صوبائی وزرا کومبارکباد

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا حلف اٹھانے والے صوبائی وزرا کومبارکباد

Aug 27, 2018 | 19:12:PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کی کابینہ کے حلف اٹھانے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزراءکو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزراءعمران خان کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے احسن طریقے سے کام کریں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حلف اٹھانے والے صوبائی وزرا کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ صوبائی وزراملنے والی ذ مے داری کواحسن طریقے سے نبھائیں،امیدہے وزراوزیراعظم عمران خان کے وژن کی تکمیل میں دن رات ایک کرینگے،صوبائی وزراصوبے کے عوام کی توقعات پرپورا اتریں گے،نئے پاکستان کی منزل کے حصول کیلئے وزراعوام کی خدمت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ میں تمام علاقوں کونمایندگی دی گئی ہے،ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلیے سب کوساتھ لے کرچلیں گے،تبدیلی لوگوں کے بہترمستقبل کیلئے آئی ہے، حقیقی تبدیلی کیلئے شب وروزمحنت کرناہوگی، جنوبی پنجاب کے عوام کوان کے حقوق ملیں گے، جرائم کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے، پولیس کواب عوام کاخادم بنناہوگا،پولیس کے رویے میں تبدیلی ہرقیمت پرلائیں گے۔

مزیدخبریں