”میں سرکاری گاڑی استعمال نہیں کروں گا اور اپنی تنخواہ۔۔۔“ بطور وزیر حلف اٹھانے سے پہلے اپنی کمپنیوں سے استعفیٰ دینے والے علیم خان نے ایسا اعلان کر دیا کہ عمران خان کی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی

”میں سرکاری گاڑی استعمال نہیں کروں گا اور اپنی تنخواہ۔۔۔“ بطور وزیر حلف ...
”میں سرکاری گاڑی استعمال نہیں کروں گا اور اپنی تنخواہ۔۔۔“ بطور وزیر حلف اٹھانے سے پہلے اپنی کمپنیوں سے استعفیٰ دینے والے علیم خان نے ایسا اعلان کر دیا کہ عمران خان کی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءعلیم خان نے بطور وزیر حلف اٹھانے سے پہلے اپنی تمام کمپنیوں سے استعفیٰ دیا تو ہر جانب سے ان کی تعریف کی جانے لگی مگر اب انہوں نے ایک اور ایسا اعلان کر دیا ہے کہ عمران خان کی خوشی کی بھی انتہاءنہ رہے گی۔

علیم خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ ”بطور وزیر میں ذاتی گاڑی استعمال کروں گا اور حکومتی وسائل خرچ نہیں ہوں گے۔ بطور وزیر میں اپنی تنخواہ ہر ماہ شوکت خانم ہسپتال کو عطیہ کروں گا۔ وزیراعظم کی کفایت شعاری کی مہم میں بھرپور ساتھ دیا جائے گا۔“

علیم خان کی جانب سے اس اعلان کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے اور صارفین دل کھول کر ان کی تعریف کرنے میں مصروف ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل علیم خان نے پنجاب کابینہ میں بطوروزیرحلف لینے سے پہلے اپنی کمپنیوں سے استعفیٰ دیا جس کے باعث وہ عوامی عہدے کے دوران کمپنی میں کسی عہدہ پر فائز نہیں رہیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی کابینہ میں پی پی 158سے پی ٹی آئی کے امیدوار علیم خان کو وزیربلدیات کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...