شاہد آفریدی کو ”بوم بوم“ کا نام کس بھارتی شخص نے دیا؟ لالہ نے خود ہی بتا دیا

شاہد آفریدی کو ”بوم بوم“ کا نام کس بھارتی شخص نے دیا؟ لالہ نے خود ہی بتا دیا
شاہد آفریدی کو ”بوم بوم“ کا نام کس بھارتی شخص نے دیا؟ لالہ نے خود ہی بتا دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق کپتان شاہد خان آفریدی کو پوری دنیا میں ”بوم بوم“ کے نام سے جانا جاتا ہے مگر انہیں یہ نام کس بھارتی نے دیا تھا؟ لالہ کے جواب نے سب کو حیران کر دیا۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ”بوم بوم آفریدی“ کا نام انہیں بھارتی کھلاڑی روی شاستری نے دیا تھا۔ سابق بھارتی کھلاڑی اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کوچ روی شاستری نے پہلی مرتبہ 2005ءمیں شاہد آفریدی کو ”بوم بوم“ کہہ کر پکارا تھا پاکستانی کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے کیلئے بھارت میں موجود تھی۔

شاہد آفریدی نے اس سیریز کے ایک میچ میں 45 گیندوں پر سنچری بنائی تھی جو اس وقت کی دوسری تیز ترین سنچری تھی اور یہی وہ موقع تھا جب روی شاستری نے ان کیلئے ”بوم بوم“ کا لفظ استعمال کیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے وہ پوری دنیا میں اس نام سے پہچانے جانے لگے۔

مزید : کھیل


loading...