ڈی پی اوپاکپتن کوخاورمانیکاکی فرمائش پرہٹاناتبدیلی کے منہ پرطمانچہ ہے، مولابخش چانڈیو

ڈی پی اوپاکپتن کوخاورمانیکاکی فرمائش پرہٹاناتبدیلی کے منہ پرطمانچہ ہے، ...
ڈی پی اوپاکپتن کوخاورمانیکاکی فرمائش پرہٹاناتبدیلی کے منہ پرطمانچہ ہے، مولابخش چانڈیو

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو نے پی ٹی آئی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وفاقی ،پنجاب کابینہ مشرف کے وزیروں سے شروع ہوکرمشرف کے وزیروں پرختم ہوتی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ” جیو نیوز“ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نام نہادتبدیلی سرکارجس کی لاٹھی اس کی بھینس کا عملی نمونہ ہے، ریاست مدینہ کی باتیں کرنیوالے لاقانونیت ،عدم برداشت کوہوادے رہے ہیں،وزیراعظم سینیٹ میں توآئے مگران میں اپوزیشن کی بات سننے کی ہمت نہیں،ڈی پی اوپاکپتن کوخاورمانیکاکی فرمائش پرہٹاناقانون کی حکمرانی کی نفی ہے، ان کو عہدے سے ہٹانانام نہادتبدیلی کے منہ پرطمانچہ ہے، پولیس میں سیاسی مداخلت ختم کرنے کے دعویدارنے پہلے جھٹکے میں ہی تمام رکارڈ توڑدیے،باعزت شہری کواسلحے کے زورپرزدوکوب کرنےکی بھی قیمت مقررکردی،خان صاحب کے حامی پہلے10دن میں ہی دفاع کرکے تھک گئے ہیں۔

مزید :

قومی -