ڈاکٹر عامر لیاقت کی دوسری بیوی طوبیٰ انور کی تصاویر سامنے آ گئیں، دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے

ڈاکٹر عامر لیاقت کی دوسری بیوی طوبیٰ انور کی تصاویر سامنے آ گئیں، دیکھنے ...
ڈاکٹر عامر لیاقت کی دوسری بیوی طوبیٰ انور کی تصاویر سامنے آ گئیں، دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کچھ عرصہ قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءڈاکٹر عامر لیاقت کی دوسری بیوی کی خبر سامنے آئی تو بہت سے لوگ ہکا بکا رہ گئے۔
’گمنام‘ شادی کا یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ان کے شادی سرٹیفکیٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تاہم عامر لیاقت نے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تو ان میں دوسری بیوی کا کوئی ذکر نہ تھا جبکہ یہ خبریں بھی منظرعام پر آئیں کہ دوسری شادی کے انکشاف پر عامر لیاقت کی پہلی بیوی بیمار ہو کر ہسپتال پہنچ گئیں اور پھر ایک ٹویٹ میں انہوں نے اس خبر کو صرف اور صرف ایک افواہ ہی قرار دیا تھا۔


بعد ازاں عامر لیاقت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے سامنے اپنی دوسری شادی کا اعتراف کر لیا اور بتایا کہ ابھی صرف نکاح ہوا ہے اور رخصتی ہونا ابھی باقی ہے جو ستمبر میں ہو گی تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ہونے والے پراپیگنڈے کے باعث ان کی رخصتی خطرے میں پڑ گئی ہے بہرحال عید کے موقع پر پاکستانیوں کو سوشل میڈیا کی بدولت عامر لیاقت کی دوسری بیوی کی تصاویر دیکھنے کا موقع بھی مل گیا اور جس نے دیکھا وہ بس دیکھتا ہی رہ گیا۔


سیدہ طوبی انور کی ٹوئٹر پروفائل کے مطابق وہ بول نیٹ ورک میں بطور منیجر کارپوریٹ افیئرز تعینات ہیں جن کا نکاح مفتی عبدالقادر نے گزشتہ سال عامر لیاقت کے ساتھ قریبی دوستوں اور گواہان سید علی امام، حمود منور اور عبدالوہاب کی موجودگی میں پڑھایا تھا۔

کہا جاتا ہے کہ دونوں کے درمیان قربت اس وقت بڑھی جب عامر لیاقت بھی بول نیٹ ورک کیساتھ منسلک تھے البتہ ان کے تعلقات کے بارے میں پہلی بیوی کو معلوم نہ ہوا مگر جب انہیں اس بات کا اندازہ ہوا تو انہوں نے ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے شوہر کو ’دھوکے باز‘ قرار دیا۔

عامر لیاقت اور سیدہ بشریٰ عامر کا ایک بیٹا احمد عامر اور ایک بیٹی دعا عامر ہیں اور سب ہنسی خوشی زندگی گزارنے میں مصروف تھے تاہم دوسری شادی کے انکشاف کے بعد اب حالات کیا ہیں؟ اس بارے تو عامر لیاقت ہی بتا سکتے ہیں البتہ ان کے مداح دونوں شادیوں کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں۔