’پاکستانی فوج دنیا کی وہ واحد فوج ہے جس میں۔۔۔‘ پاک فوج کے بارے میں وہ بات جسے جان کر آپ کا سینہ فخر سے پھول جائے گا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیامیں ایسے ممالک بھی ہیں جو اپنی افواج پر سالانہ کھربوں ڈالر خرچ کرتے ہیں اور ایسے بھی جن کی عسکری تاریخ صدیوں پر محیط ہے، مگر جب بات معیار کی ہو تو سر فہرست ایک ایسے ملک کی فوج کا نام آتا ہے جسے قائم ہوئے ابھی صرف ستر سال ہوئے ہیں اور جس کے وسائل بھی بہت محدود ہیں۔ یہ ہے پاک فوج، پاکستان کی شان اور پاکستانیوں کا فخر!
یوں تو ہماری فوج ہر لحاظ سے صف اول میں شمار ہوتی ہے مگر بعض ایسے اعزازات بھی ہیں جو دنیا کی تاریخ میں صرف پاکستانی فوج کے پاس ہیں۔ویب سائٹ Parhlo کی ایک رپورٹ میں پاک فوج کی متعدد قابل فخر باتوں کا ذکر کیا گیا ہے، جن میں کچھ ایسی بھی ہیں جن کا دنیا کی کسی اور فوج میں تصور بھی نہیں پایا جاتا۔ مثال کے طور پر یہی دیکھ لیجئے کہ دنیا کی کون سی فوج ہے جس میں انتہائی مشکل اور خوفناک جنگی حالات سے دوچار ہونے کے بعد فوجی ذہنی مسائل کا شکار نا ہوتے ہوں۔ ان فوجیوں میں شدید ذہنی مسائل کے سبب خودکشی کا رجحان بھی عام پایا جاتا ہے۔ امریکا جیسے امیر ترین ملک کے فوجی بھی بڑی تعداد میں خودکشیاں کرتے ہیں اور بھارت جیسے غریب ملک کی بزدل فوج میں بھی خودکشیوں کی شرح ہوش رُبا ہے۔ تو کیا یہ بات ہمارے لئے بے پناہ فخر کا باعث نہیں کہ پاک فوج دنیا کی واحد فوج ہے جس میں خودکشی کی شرح ”صفر“ ہے؟ جی ہاں بالکل ”صفر!“
یہ وہ فوج ہے جو صرف اپنے وطن کی حفاظت کا فریضہ سرانجام نہیں دیتی بلکہ عالمی امن میں بھی اس کا حصہ سب سے زیادہ ہے۔ بے امنی سے دوچار خطوں میں امن و امان بحال کرنے کے لئے اقوام متحدہ کے امن مشن کے لئے دستے فراہم کرنے والی افواج میں پاکستانی فوج کا نمبر دنیا بھر میں تیسرا ہے۔ یہ اپنی جگہ ایک اعزاز ہے، مگر اس سے بڑھ کر اعزاز اور فخر کی بات یہ ہے کہ اقوام متحدہ کے سب سے زیادہ میڈلز پاکستانی فوج نے حاصل کئے ہیں۔
پاکستانی فوج افرادی قوت کے لحاظ سے دنیا کی چھٹی بڑی فوج ہے، جس کی ایوی ایشن دنیا کی واحد ملٹری ایوی ایشن ہے جس کے پاس دنیا کے ٹاپ 6 اٹیک ہیلی کاپٹروں میں سے چار موجود ہیں۔ پاک آرمی کا الخالد ٹینک گیارہواں بہترین مین بیٹل ٹینک ہے اور یہ ٹینک پاکستانی فوج خود تیار کرتی ہے۔ اور ہاں، خواتین فوجیوں کی تعداد کے لحاظ سے بھی پاکستانی فوج کا شمار دنیا کی سرفہرست افواج میں ہوتا ہے، خصوصاً مسلم دنیا کی افواج میں سے سب سے زیادہ خواتین پاکستان کی فوج میںہی فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔