A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

پنجاب کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا،حلف قائم مقام گورنر پنجاب پرویز الٰہی نے لیا

پنجاب کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا،حلف قائم مقام گورنر پنجاب پرویز الٰہی نے لیا

Aug 27, 2018 | 20:25:PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا‘ پنجاب کابینہ کے قائم مقام گورنر پنجاب پرویز الٰہی نے وزراءسے حلف لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، گورنر ہاوس پنجاب میں منعقدہ تقریبِ حلف برداری میں پنجاب کی 23 رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا،حلف برداری تقریب میں وزیرا علیٰ پنجاب سمیت دیگر رہنماؤں نے خصوصی شرکت کی،حلف برداری تقریب میں شریک مہمانوں کی چائے سے تواضع کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریکِ انصاف نے پنجاب کی 23رکنی کابینہ کا اعلان کرتے ہوئے علیم خان کو سینئر وزیر، یاسمین راشد کو صحت، فیاض الحسن چوہان کو وزارتِ اطلاعات کا قلم دان سونپا گیا۔ کابینہ میں شامل میاں محمود الرشید ہاسنگ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وزیر میاں اسلم اقبال انڈسٹری، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کے وزیر، یاسر ہمایوں ہائر ایجوکیشن، تیمور خان یوتھ افیئرز اور کھیلوں کے وزیر ہاشم بخت وزیر خزانہ مقرر کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں