A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

”ڈی پی او پاکپتن کا تبادلہ کسی کے دباؤ پر نہیں کیا گیا بلکہ۔۔۔“ آئی جی پنجاب پولیس نے رضوان عمر گوندل کا تبادلہ کیوں کیا اور اب ان کیخلاف انکوائری کا حکم کیوں دیدیا گیا ہے؟ جان کر آپ ہکا بکا رہ جائیں گے

”ڈی پی او پاکپتن کا تبادلہ کسی کے دباؤ پر نہیں کیا گیا بلکہ۔۔۔“ آئی جی پنجاب پولیس نے رضوان عمر گوندل کا تبادلہ کیوں کیا اور اب ان کیخلاف انکوائری کا حکم کیوں دیدیا گیا ہے؟ جان کر آپ ہکا بکا رہ جائیں گے

Aug 27, 2018 | 20:42:PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے ڈی پی او پاکپتن رضوان عمر گوندل کا کسی دباؤ پر نہیں بلکہ واقعہ سے متعلق غلط بیانی پر تبادلہ کیا جبکہ سوشل میڈیا پر اس سارے معاملے کو غلط رنگ دینے پر رضوان عمر گوندل کے خلاف انکوائری کا حکم بھی دیدیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے کسی دباؤ پر نہیں بلکہ واقعہ کے متعلق غلط بیانی پر ڈی پی او پاکپتن کا تبادلہ کیا۔شہری سے پولیس اہلکاروں کی بد تمیزی کے واقعہ پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے بار بار غلط بیانی سے کام لیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے بطور پولیس افسر غیر ذمہ دارانہ رویہ اور غلط بیانی پر رضوان عمر گوندل کو تبدیل کیا جبکہ غلط بیانی کرنے، ٹرانسفرآرڈر کو غلط رنگ دینے اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر رضوان عمر گوندل کے خلاف انکوائری کا حکم بھی دے دیا ہے آئی جی پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام کا کہنا ہے کہ مِس کنڈکٹ اور سینئر ز کو مِس گائیڈ کرنے والے افسران و اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

مزیدخبریں