پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے کردار سے کس کو فائدہ پہنچا؟ دفاعی تجزیہ کارشاہد لطیف کے بیان نے تحریک انصاف کو خوش کردیا

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے کردار سے کس کو فائدہ پہنچا؟ دفاعی تجزیہ کارشاہد ...
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے کردار سے کس کو فائدہ پہنچا؟ دفاعی تجزیہ کارشاہد لطیف کے بیان نے تحریک انصاف کو خوش کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفاعی تجزیہ کار ائر مارشل (ر)شاہد لطیف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اکٹھی نہیں ہونگی ۔ ان کے کردار سے تحریک انصاف کو پہلے بھی فائدہ ہوا اور اب بھی فائدہ ہو رہاہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگوکرتے ہوئے ائر مارشل (ر) شاہد لطیف نے کہا کہ پہلے دن سے ہی نظر آگیا تھا کہ موجودہ اپوزیشن ایک کمزور اپوزیشن ثابت ہوگی جب کوئی بات ان کو مناسب لگے گی تو یہ اکھٹے ہوجائیں گے اور جب کوئی بات مناسب نہ لگے گی تو الگ الگ ہوجائیں گے ۔ یہ بات وزیر اعظم کے انتخاب کے موقع پر ہی سامنے آگئی تھی ۔ پیپلز پارٹی کو معلوم تھا کہ شہبازشریف کے علاوہ مسلم لیگ ن کوئی اور امیدوار نہیں کھڑا کر سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کا اپنا اپنا مفاد ہے ۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اکٹھی نہیں ہونگی ۔ کوئی اجتماعی مفاد سامنے آیا تو شائد ایک آدھ بار یہ اکٹھے ہوجائیں لیکن انفرادی مفادات میں یہ اکٹھے نہیں ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے کردار سے تحریک انصاف کو پہلے بھی فائدہ ہوا اوراب بھی فائدہ ہو رہا ہے ۔

مزید :

قومی -