لڑکی سے دوستی نوجوان کی جان لے گئی،لڑکی کے ماموں نے زہر دے کر قتل کر دیا

لڑکی سے دوستی نوجوان کی جان لے گئی،لڑکی کے ماموں نے زہر دے کر قتل کر دیا
لڑکی سے دوستی نوجوان کی جان لے گئی،لڑکی کے ماموں نے زہر دے کر قتل کر دیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مغل پورہ کے علاقہ میں25سالہ آشنا کو لڑکی کے ماموں نے مبینہ طور پر زہر دے کر موت کی نیند سلا دیا،پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی ۔

تفصیلات کے مطابق نور پورتحصیل کلرکہار ضلع خانیوال کے رہائشی 25سالہ بلال کا اپنے گاﺅں کی ثانیہ نامی لڑکی سے معاشقہ چل رہا تھا اور مقتول اسے بھاگا کراسی کے ماموںجوکہ لاہور مغل پورہ کے علاقہ میں رہائش پذیر تھا کے پاس لے آیا جس نے ان سے شالیمار ہسپتال کے نزدیک پارک میں ملاقات کی اور اس نے لڑکے کو زہر ملا مشروب پلا دیا اور خود لڑکی کو بہانا کر کے وہا ں سے لے گیامقتو ل کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر گرگیاجسے فو ری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کے مرنے کی تصدیق کردی ۔اس واقع کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی جنہوں نے موقع پرپہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجواتے ہوئے اس واقع کی خبر مقتول کے لواحقین کو بھی کردی گئی جن کے آنے پر ہی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزید : جرم و انصاف


loading...